گرمی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

گرمی کی  لہر کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

پاکستان میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور جیسے بڑے شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ بشکیک ملتوی

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق یہ ہیٹ ویو پاکستان کی تاریخ کی طویل ترین اور شدید ترین ہیٹ ویو میں سے ایک ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے لاہور میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں لاڑکانہ، جیکب آباد، نواب شاہ، دادو اور سکھر جیسے شہروں میں درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چھتوں پر سولر پینل لگانے کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

سبی، جیکب آباد اور تربت سمیت بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *