وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب امریکا روانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب امریکا روانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ عالمی مالیاتی اداروں کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے  اجلاسوں میں شرکت کریں گے جو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور معاشی اصلاحات، مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ وہ عالمی مالیاتی اداروں اور بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں فرینکلن ٹیمپلٹن، روتھس چائلڈ اینڈ کمپنی، سٹی بینک اور جے پی مورگن شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب کی ملاقاتیں صرف مالیاتی اداروں تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ وہ ٹیکنالوجی اور پالیسی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف ممالک کے ہم منصب وزرائے خزانہ اور اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برطانیہ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکی پائلٹ کہاں چھپا رہا؟خفیہ پیغام بھی سامنے آ گیا

دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئی ایف سی کی منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ اور میگا کے سربراہ سوتومو یاماموتو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) انا بیردے سے بھی ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن روانگی سے قبل وزیر خزانہ بوسٹن کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کی ترقی کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *