اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایرانی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ مذاکرات کا ایک مرحلہ تقریباً 14 گھنٹے بعد مکمل ہوا، جس کے بعد دونوں فریقین کی تکنیکی ٹیمیں تحریری مسودات کے تبادلے میں مصروف ہیں۔
ایرانی حکومت کے مطابق اگرچہ مذاکرات میں بعض اختلافات اب بھی برقرار ہیں، تاہم ان کے باوجود بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ باقی رہ جانے والے معاملات کو سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ٹاکس ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، تاہم متعدد نکات پر مزید تکنیکی اور ماہرین کی سطح پر تفصیلی بات چیت کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، اسی وجہ سے دونوں فریقین نے اسلام آباد میں مزید مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیر بحث امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Breaking | Iran-U.S. talks mediated by Pakistan concluded after 14 hours. Technical teams from both sides are now exchanging expert texts. Negotiations will continue despite some remaining differences.#IslamabadTalks https://t.co/MewU4uMaJN
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) April 11, 2026

