سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ہیش ٹیگ ’’نیازی اسرائیلی پٹھو‘‘ تیزی کے ساتھ ٹرینڈ کر رہا ہے، جس کی ابتدا گزشتہ روز یروشلم پوسٹ میں عمران خان کے حق میں شائع ہونے والی ایک پوسٹ سے ہوئی۔
یروشلم پوسٹ میں ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن کے ترجمان مائیکل جان لیکیوز کی جانب سے عمران خان کی حمایت میں ایک اداریہ لکھا گیا، جس کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین میں شدید غصے اور ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مائیکل جان لیکیوز کا یہ اداریہ پاکستانی سیاست میں عالمی صیہونی حلقوں کی ممکنہ مداخلت اور ان کے اثرات کے بارے میں سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب عالمی سطح پر اس نوعیت کی حمایت سامنے آتی ہے تو یہ محض ایک اتفاق نہیں بلکہ ایک مربوط بیانیے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ماریہ نامی صارف نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے یروشلم کی پوسٹ اورعمران خان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ اس اسکرین شاٹ پر لکھا تھا کہ مائیکل جانکلیوز، جو کہ ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن کا ترجمان ہے، کا عمران خان کے حق میں آرٹیکل لکھنا ایک واضح اشارہ ہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتیں اب چھپنے کی بجائے اعلانیہ عمران خان کے حق میں میدان میں آ گئی ہیں۔
ماریہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھاکہ’’جب عالمی صیہونی تعلقات رکھنے والے تبصرہ کار عمران خان کی کھلے عام حمایت کرتے ہیں تو یہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی اثرات کے بارے میں تشویش پیدا ہوتی رہے گی۔‘‘
When global Zionist-linked commentators openly support Imran Khan, it raises concerns about external influence in Pakistan’s affairs. #نیازی_اسرائیلی_پٹھو pic.twitter.com/AyInVvdolA
— Maria (@Maria_views) April 17, 2026
ایک اور صارف بلاگ بائے شبانہ نے اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر درج عبارت تھی ’’ صہیونی نیازی گٹھ جوڑ قوم سمجھ چکی ہے، عمران خان اور بین الاقوامی صہیونی لابی کا یہ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔ جب ’ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن‘ جیسا ادارہ عمران خان کے حق میں آواز اٹھاتا ہے، تو قوم کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔ اسرائیل کے بڑے اخبارات کا یہ جھکاؤ کیوں؟ قوم سمجھ چکی ہے۔‘‘
صارف نے یروشلم کی پوسٹ پر اپنے ردعمل میں کہاکہ جب عالمی صیہونی حلقوں سے جڑی آوازیں عمران خان کا دفاع کرنا شروع کر دیتی ہیں تو مخفی اتحاد کے بارے میں سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ قوم کو وضاحت کی ضرورت ہے۔
ایک اورصارف ہانیہ نے بھی یروشلم پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس پر عبارت درج ہے ’’ اب بھی آنکھیں بند رکھو گے؟عمران خان کے حق میں یروشلم پوسٹ میں اداریہ لکھنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن کا ترجمان مائیکل جان لیکوز ہے ۔ کل تک ڈاکٹر اسرار احمد پر انگلی اٹھانے والوں کو آج جواب دینا ہو گا کہ عمران خان کو آخر یہ حمایت کیوں مل رہی ہے ؟؟۔
صارف نے کہا کہ مائیکل جانلکیوز کا حالیہ اداریہ یروشلم پوسٹ میں کوئی اتفاق نہیں بلکہ عمران خان کی حمایت میں ایک شعوری مہم کا حصہ ہے۔ ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کا پاکستانی سیاست میں دلچسپی لینا کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔
Michael Gianlucas’ recent editorial in the Jerusalem Post is not a coincidence but part of a deliberate campaign in support of Imran Khan. The World Zionist Organization spokesperson’s interest in Pakistani politics raises several serious questions#نیازی_اسرائیلی_پٹھو pic.twitter.com/LwXEJZ05Tf
— HaNia👑👸 (@Hania69_) April 17, 2026

ایک اور صارف سید محمد عماد علی نے اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر درج عبارت تھی:گولڈ اسمتھ کی انویسمنٹ، اب اڈیالہ جیل میں ہے قید! عماد نے اپنے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عالمی صیہونی تنظیم کے ترجمان کا نیازی کی وکالت کرنا اس نظریاتی تعلق کو بے نقاب کرتا ہے جسے اب تک چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پاکستان کے دشمن آج ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر اڈیالہ جیل کے قیدی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شہزاد نامی صارف نے پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سالمیت پر حملہ ایک ایسے وقت میں جب فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور عالمِ اسلام کو متحد کر رہے ہیں، اسرائیل کا خان کی حمایت کرنا ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
‘‘شہزاد نے آخر میں طنز کرتے ہوئے کہاکہ یوتھیوں کا ’’نیازی اسرائیلی پٹھو
ایک اور عمیر (آزاد پنچھی) نامی صارف نے یروشلم پوسٹ اور اداریہ لکھنے والے جان لیکوز کی پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں درج تھا کہ ’’یروشلم پوسٹ کے ذریعے عمران خان کا بیانیہ پروموٹ کرنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ تحریک انصاف کو عالمی سطح پر کس قسم کی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے، صہیونیوں کے ترجمان کا عمران خان نیازی کے حق میں ‘انسانی حقوق’ کا راگ الاپنا ایک بڑا دھوکہ اور عالمی سازش کا شاخسانہ ہے۔‘‘
عمیر نے پوسٹ پر ردعمل میں لکھاکہ’’آخرکار یہودی اپنے ایجنٹ عمران خان نیازی کو بچانے کے لیے آگئے۔ نیازی کی حقیقت سب کو پہلے سے ہی پتہ تھی کہ یہ اسرائیل کے لیے شروع سے کام کرتا تھا، اب اس کے یہودی سسرالی اس کو بچانے کے لیے زور لگا رہے ہیں۔‘‘
بیرونی اثرات اور اندرونی عناصر کی ملی بھگت کے باوجود عوامی شعور ہر منفی ایجنڈے کو مسترد کر سکتا ہے#نیازی_اسرائیلی_پٹھو pic.twitter.com/ylzMoktAir
— عمیر (آزاد پنچھی) 🇵🇰 (@Ommiyar) April 17, 2026

ماہ روش نامی صارف نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر درج ہےکہ ’’صہونیت کھل کر میدان میں اُتر آئی، مائیکل جانلکیوز جو ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن کا ترجمان ہے، اس کا عمران خان کے حق میں آرٹیکل لکھنا ایک واضح اشارہ ہے۔ پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتیں اب عمران خان کے لیے میدان میں اُتر آئی ہیں۔‘‘
صارف نے مزید کہا کہ ’’جب عالمی لابنگ گروپ کھلے عام عمران خان کا دفاع کرتے ہیں تو یہ ایک مربوط بیانیے کی طرف اشارہ کرتا ہے نہ کہ الگ تھلگ رائے۔ بڑے منظر کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

ایک اورماہی عمر نامی صارف نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر اسرار شاہ کا عمران خان اور گولڈ اسمتھ سے متعلق ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہاکہ گولڈ اسمتھ خاندان کی سرگرمیاں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ یہ تاثر دیتی ہیں کہ معاملہ صرف ایک سیاسی قیدی کا نہیں، بلکہ ایک بڑے بیانیے کی تشکیل ہو رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ حالات کو سمجھ کر خود رائے قائم کریں۔
گولڈ اسمتھ خاندان کی سرگرمیاں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ یہ تاثر دیتی ہیں کہ معاملہ صرف ایک سیاسی قیدی کا نہیں، بلکہ ایک بڑے بیانیے کی تشکیل ہو رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ حالات کو سمجھ کر خود رائے قائم کریں۔#نیازی_اسرائیلی_پٹھوpic.twitter.com/o6xm9N2ThH
— Mahi Umer🦋 (@Mahi_Umerr) April 17, 2026
ہورین نامی صارف نے یروشلم پوسٹ اور مائیکل جانلکیوزکی پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’عمران خان کے حق میں عالمی صیہونی آوازوں کی ابھرتی ہوئی حمایت حکمت عملی کے مفادات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ان ترقیات کو مزید قریب سے دیکھنے اور آگاہی کی ضرورت ہے۔‘‘







<