اسلام آباد ٹاکس” سیکیورٹی کے مثالی انتظامات، محسن نقوی کا پاک فوج سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین

اسلام آباد ٹاکس” سیکیورٹی کے مثالی انتظامات، محسن نقوی کا پاک فوج سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے دوران سیکیورٹی کے شاندار اور مؤثر انتظامات پر پاک فوج، پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے “اسلام آباد ٹاکس” کے موقع پر کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، پنجاب رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور موٹر وے پولیس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران تمام اداروں نے یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، جو قابلِ ستائش ہیں، انہوں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو سراہتے ہوئے افسران سے لے کر ہر جوان تک کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ چین، پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اداروں کے درمیان بہترین رابطہ کاری کے باعث ان پیچیدہ اور چیلنجنگ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں مکمل کیا گیا ،تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے دن رات محنت کر کے اس بڑے انتظامی امتحان کو کامیابی سے مکمل کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے جس جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کیا، وہ نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ کامیابی نے پاکستان کی انتظامی اور سیکیورٹی صلاحیتوں کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *