آبنائے ہرمز کے حوالے سے پاکستانی پرچم تلے چلنے والے آئل ٹینکرز کے بارے میں الجریزہ جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ، ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز پر پہنچ کر واپس مڑ گئے، جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ اس اہم گزرگاہ کو عبور کرنے میں ناکام رہے۔
تاہم اس کے برعکس د دونوں جہاز، جن کی شناخت “خیبرپور” اور “شالامار” کے نام سے کی گئی ہے، نہ صرف آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر چکے ہیں بلکہ خلیج فارس میں داخل ہو کر اپنی منزل کی جانب روانہ بھی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جہاز کل صبح کویت پہنچنے کی توقع ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹس زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں الجریزہ کی رپورٹنگ بھی جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے ،دراصل الجریزہ بھی گودی میڈیا کی ڈگر پر چل پڑا اور جھوٹی خبریں دینا شروع کردیں ہیں ۔
الجریزہ پاکستانی آئل ٹینکرز سے متعلق فیک نیوز پھیلانے میں مصروف ہے ،الجزیرہ نے پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے دونوں جہاز خیرپور” اور “شالامار” آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج فارس میں داخل ہوچکے ہیں
دونوں جہاز کل صبح اپنی منزل کویت پہنچ جائیں گے اور وہ خلیج فارس میں ہیں، دونوں جہاز اپنے طے شدہ سفر کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور کل صبح کویت پہنچنے کی توقع ہے۔