عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی

عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور یہ قریباً ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور تیل کی قیمتوں میں تیزی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد سونا 49 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 713 ڈالر فی اونس کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی ہے،  رپورٹ کے مطابق چاندی 2 ڈالر سستی ہونے کے بعد 74 ڈالر فی اونس میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں، یہ اضافہ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے بعد سامنے آیا، جس سے عالمی سطح پر مہنگائی کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے ۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ مرکزی بینکوں کو شرح سود بڑھانے پر مجبور کر سکتا ہے، تجزیہ کاروں نے کہا کہ امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سونے پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے سونے کی قیمتوں میں 11 فیصد سے زائد کمی آ چکی ہے، جبکہ اب سرمایہ کاروں کو رواں سال امریکی شرح سود میں کمی کی امید نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی میں اضافہ ؟ آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *