وزیر اعلی پنجاب نے 15 شہروں میں واسا کمپلیکس کے نئے ڈیزائن کی منظوری دیدی

وزیر اعلی پنجاب نے 15 شہروں میں واسا کمپلیکس کے نئے ڈیزائن کی منظوری دیدی

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نکاسیٔ آب کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پراجیکٹس کو جون سے پہلے مکمل کیا جائے اور اس مقصد کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔

وزیر اعلی پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مون سون کی آمد سے قبل سیوریج لائنز اور بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جا سکے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، سیالکوٹ، جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں نکاسیٔ آب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پرھیں :چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اقدام

  تقریباً 15 شہروں میں مجموعی طور پر ہزاروں کلومیٹر طویل سیوریج لائنز اور بارش کے پانی کے لیے پائپ لائنز بچھائی جائیں گی۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں درجنوں ڈسپوزل اسٹیشنز اور زیرِ زمین اسٹوریج ٹینکس بھی تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ اس کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ 15 شہروں میں واسا کمپلیکس کے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی ہے، جہاں افسران کے لیے رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مون سون سے پہلے نالوں کی صفائی کے لیے بڑے پیمانے پر ڈی سلٹنگ مہم شروع کی جائے گی تاکہ بارش کے دوران پانی کی روانی میں رکاوٹ نہ آ ئے

editor

Related Articles