پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے دوسرے دور کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو گئے تو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس کو دستخط کیلئے آگے نہیں کریں گے بلکہ وہ خود معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھی :بورڈ آف پیس میں شمولیت سے پاکستان مسلہ کشمیر کو حل کراسکتا ہے، مشاہد حسین سید
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مثبت اور نتیجہ خیز ہونے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کیلئے پاکستان کو ممکنہ ترجیحی مقام قرار دیا ہے اور انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئندہ دو دن میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے اور پاکستان جانے کا امکان زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ فیلڈ مارشل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

