پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

صوبہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جدید طرز کے سوئمنگ پولز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سوئمنگ کی رجسٹریشن فیسوں کو نصف کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے  تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کھیل کی طرف راغب ہو سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

  اجلاس میں محکمہ سپورٹس میں جدید کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس کے ذریعے صوبہ بھر کے سپورٹس کمپلیکس کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کیپس سسٹم متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر تنزلی کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو خوشخبری سن دی

اجلاس میں یونیورسٹی آف سپورٹس سائنسز پنجاب کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا جو کھیلوں کے میدان میں تحقیق اور جدید تربیت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ سپورٹس کے ملازمین کیلئے ہاؤسنگ کالونی بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کیلئے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی باقاعدہ منظوری دی گئی

جبکہ سپورٹس سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے اور تمام ڈویژنز و اضلاع کے انکم آڈٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ایچ آر سی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں کھیلوں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *