مذاکرات میں پیشرفت نہیں لیکن ایران کے امریکا سے رابطے برقرار ہیں، عباس عراقچی

مذاکرات میں پیشرفت نہیں لیکن ایران کے امریکا سے رابطے برقرار ہیں، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے لیکن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی چینل کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل بیروت پر حملہ کرے گا تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا تبادلہ کیے گئے متن کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی بات چیت جاری ہے،کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اسلام آباد مذاکرات کے پہلے دور کی ناکامی کی وجہ ایران کاایٹمی پروگرام پر بات نہ کرنا تھی، لبنان کو نظر انداز کرکے ایران کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

اس سے قبل  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں  کہا تھا کہ جو کچھ پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں ہوا، وہ مزید جنگ سے بھی حاصل نہیں ہوگا، کسی بھی دشمنی کے اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا،  ہوائی اڈے پر تباہی ایرانی میزائل روکنے کے دوران امریکی دفاعی نظام میں خرابی کے باعث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا، بحری ناکہ بندی اور لبنان میں جنگی جرائم اس کا ثبوت ہیں: باقر قالیباف

کویتی وزارت خارجہ کی ایران کے ڈرون، میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایرانی سفارتی عملے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کویت ایئرپورٹ پر حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک، 63 افراد زخمی ہوئے ہیں، ایرانی حملے کے کچھ گھنٹے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھول دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles