گرمی کی شدید لہر کے باعث ہیٹ ویوکا خدشہ ہے جس کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئیےگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے وزیر جامعات اوربورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری د ے دی۔ ترجمان کا مزیدکہنا ہےکہ انٹر میڈیت کے امتحانات جو پہلے 22 مئی کو شروع ہونے تھے اب 27 مئی سے شروع ہو نگے۔یونیورسٹیز اور بورڈ نے انٹر میڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبد یلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: گرمی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
خیال رہےکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، درجہ حرارت بتدریج بڑھنے اور آئندہ 10 دنوںکے دوران 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ ہیٹ ویو 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ہے۔