زی نیوز کا پروپیگنڈا بے نقاب، راولاکوٹ میں ’’مشن ناکام‘‘کیا بھارتی سرمایہ کاری ڈوب گئی؟

زی نیوز کا پروپیگنڈا بے نقاب، راولاکوٹ میں ’’مشن ناکام‘‘کیا بھارتی سرمایہ کاری ڈوب گئی؟

بھارت کالعدم ایکشن کمیٹی پر کی گئی مبینہ فنڈنگ ضائع ہونے کے غم میں مبتلا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر سے متعلق زی نیوز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راولا کوٹ میں ہزاروں افراد موجود ہیں، تاہم مقامی ذرائع اور زمینی حقائق کے مطابق وہاں چند سو افراد سے زیادہ موجودگی نہیں دیکھی گئی، جس سے بھارتی میڈیا کی ہمیشہ کی طرح جھوٹی رپورٹنگ ثابت ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی کالعدم کمیٹی پرسرمایہ کاری ناکام ہوگئی اور اب ان کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے ۔

  بھارت کی جانب سے  کالعدم ایکشن کمیٹی پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے ناکام ہونے کے بعد وہاں کی میڈیا مہم میں تیزی آئی ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کہیں نا کہیں کالعدم انتشاری کمیٹی اور بھارت کے تار ملتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :راولا کوٹ ،عوام کا اظہار لا تعلقی، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا مکمل ناکام

بھارتی میڈیا اس صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں آزاد کشمیر کے باشعور اور غیور عوام نے انتشاری کمیٹی کا بیانیہ مسترد کردیا ہے جبکہ بھارت میں گودی میڈیا جھوٹے بیانیے بنانا شروع ہوگیا ہے۔

  اس طرح کی رپورٹس کا مقصد رائے عامہ کو متاثر کرنا اور صورتحال کو غیر ضروری طور پر حساس بنانا ہے، جبکہ اصل صورتحال مقامی سطح پر مختلف دکھائی دیتی ہے،آزاد کے باشعور عوام نے انتشاری کمیٹی کا بیانیہ مسترد کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیا تاہم بھارت کے اندر موجود انتشاری کمیٹی کے حمایتیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔

editor

Related Articles