عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی برقرار رہے گی، پولیس اہلکاروں کے پیٹ پھاڑنے اور لاشوں کی بے حرمتی کرنیوالے قاتلوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی،ابصار عالم
Home - آزاد انتخاب - عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی برقرار رہے گی، پولیس اہلکاروں کے پیٹ پھاڑنے اور لاشوں کی بے حرمتی کرنیوالے قاتلوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی،ابصار عالم
سینئر صحافی و اینکر پرسن ابصار عالم نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی فی الحال برقرار رہے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی یا پابندی کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔
حکومت نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ماضی میں بعض مقدمات واپس لینے کے فیصلے کے منفی اثرات سامنے آئے، اس لیے اب ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا اس معاملے پر مختلف سیاسی رابطوں اور مذاکراتی کوششوں کے باوجود حکومتی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، حتیٰ کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی جانے والی ضمانتوں کے باوجود بھی بعض اہم فیصلے برقرار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار رہنماؤں، جن میں سردار امان، خواجہ مہران، خالد نواز، شوکت نواز کشمیری اور سردار عمر نظیر کے نام شامل ہیں، کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ احتجاج کے دوران پیش آنے والے بعض واقعات کے بعد ریاستی اداروں، املاک اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایسے کسی بھی معاملے میں نرمی یا مقدمات میں واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، اور ریاستی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔