3 ارب ڈالرتہران پہنچ گئے، ایران کی منجمد اثاثوں کی بحالی شروع

3 ارب ڈالرتہران پہنچ گئے، ایران کی منجمد اثاثوں کی بحالی شروع

ایران کے لیے زرمبادلہ اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایرانی زرمبادلہ اثاثوں کی 3 ارب ڈالر مالیت کی پہلی قسط تہران پہنچ گئی ہے جس کے لیے متحدہ عرب امارات کا ایک خصوصی طیارہ رقم لے کر مہرآباد ہوائی اڈے پر اترا۔

نجی ٹی وی چینل کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ خصوصی طیارے نے ابوظہبی سے تہران تک پرواز کی جس کے بعد ایران کو مالی اثاثوں کی منتقلی کی اطلاعات سامنے آئیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی تعاون کے ایک بڑے فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت ایران کے زرمبادلہ اثاثوں کی مرحلہ وار بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بڑا کریش ، 80 ڈالر سے نیچے گر گئیں

اماراتی فریق کی جانب سے ایران کے 20 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے مرحلہ وار جاری کرنے کے وعدے کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ عمل مکمل ہوتا ہے تو ایران کی زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہونے اور بیرونی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

 ایران کے مالی ذخائر میں اضافہ ہونے سے درآمدات کرنسی مارکیٹ اور تیل کی تجارت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تاہم اس پیش رفت سے متعلق سرکاری سطح پر مزید تفصیلات اثاثوں کی منتقلی کے طریقہ کار اور آئندہ مراحل کے حوالے سے مکمل معلومات کا انتظار ہے۔

editor

Related Articles