پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا

پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا

پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا جہاں مالی سال 2027 کیلئے ٹرمپ کا 1.5 ٹریلین ڈالر کا دفاعی بجٹ پیش کر دیا۔ 

دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی دفاعی اخراجات میں سالانہ بنیاد پر یہ سب سے بڑا اضافہ ہے، بجٹ میں صدارتی ترجیحات کے تحت میزائل دفاع، ڈرون ٹیکنالوجی شامل ہے، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا انفراسٹرکچر بھی صدارتی ترجیحات کے تحت بجٹ کا حصہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جہاز سازی کیلئے 65 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں، 18 جنگی اور 16 معاون جہاز تیار کئے جائیں گے، ایف 35 طیاروں کی خریداری بڑھا کر 85 جہاز سالانہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی ہے، صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

اس کے علاوہ 102 ارب ڈالر ایوی ایشن پروگرامز کیلئے رکھے گئے ہیں، ڈرون ٹیکنالوجی کیلئے 53.6 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں، جبکہ جدید اسلحہ و اینٹی ڈرون سسٹمز کے لئے 21 ارب ڈالر مختص ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ، 44 ہزار نئے اہلکار بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کل بجٹ میں 1.15 ٹریلین ڈالر بنیادی جبکہ 350 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ کی درخواست بھی شامل ہے۔

مزید برآں ’گولڈن ڈوم‘ میزائل دفاعی منصوبے کے لیے 18 ارب ڈالر جبکہ امریکا میکسیکو بارڈر کی سکیورٹی کے لیے 2.3 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

تجزیہ کاروں کے مطابق اس بڑے اضافے کی ایک وجہ حالیہ عالمی کشیدگی اور جنگی صورتحال ہے، جس کے باعث امریکا اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *