خریداروں کیلئے خوشخبری، پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900روپے کم ہوگئی، فی تولہ نئی قیمت 2لاکھ 48ہزار 500روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 1630روپے سستا ہوکر 2لاکھ 13ہزار48روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21ڈالر کم ہوکر 2398ڈالر فی اونس ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔
ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
آج ڈالر کی قدر میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، ہفتے کے دوسرے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر لر مزید 10پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 39 پیسےپربند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 30پیسے پر بند ہوا تھا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید277.03روپے اور قیمت فروخت280.00روپے رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 12پیسے کے اضافے سے بڑھ کر 302.47 روپے سے بڑھ کر 302.59 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 65پیسے کے اضافے سے 353.95 روپے کا ہو گیا ہے۔