وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم ملاقات، کیا طے پایا؟ اندر کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم  ملاقات، کیا طے پایا؟ اندر کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال حکومتی امور اور عوامی ریلیف سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات حکومتی حکمت عملی اور پارٹی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلوں اور معاشی صورتحال پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف دینا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی سے بڑی خوشخبری، تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی،قیمت سو ڈالر سے بھی گر گئی

نواز شریف نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی پالیسیوں میں یکسانیت ہونی چاہیے اور تمام فیصلوں کا محور عوامی مسائل کا حل اور عام آدمی کو سہولت فراہم کرنا ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں کشمیر اور گلگت الیکشن کیلئے متوقع امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ایک حلقے میں ٹکٹ نہ دیے جانے پر خواہش مند دیگر پارٹی راہنماوں کو کیسے منایا جائیگا اس پر بھی بات چیت ہوئی ۔

editor

Related Articles