جدید ٹیکنالوجی ،حکومت کا اساتذہ کےحوالے سے بڑا فیصلہ

جدید ٹیکنالوجی ،حکومت کا اساتذہ کےحوالے سے بڑا فیصلہ

وفاقی نظامت تعلیمات نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسکول ٹیچرز کے لیے تصاویر ڈیزائن اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی تربیت لازمی قرار دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے اسکول اساتذہ کو اب جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، خصوصاً “کینوا” جیسے پلیٹ فارمز کی تربیت دی جائے گی تاکہ تدریسی مواد کو زیادہ مؤثر، پرکشش اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

اساتذہ کو اس مقصد کے لیے ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران منعقد ہونے والے آئی ٹی تربیتی پروگرامز میں شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ورکشاپس 8 مئی سے 15 مئی تک مختلف سیکٹرز میں منعقد ہوں گی، جن کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

تربیتی پروگرام میں ماڈل کالجز، اربن ایریاز، سہالہ، ترنول، بارہ کہو اور نیلور سیکٹرز کے مجموعی طور پر 430 اساتذہ حصہ لیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق جدید بنانا اور تدریسی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس نوعیت کی مزید تربیتی سرگرمیاں بھی متعارف کرائی جائیں گی تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles