پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا نئے اقدام کے تحت اب عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکیں گے، جس سے دفاتر میں رش کم ہونے اور وقت کی بچت میں مدد ملے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ اہم فیصلہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جہاں پاسپورٹ نظام میں بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

پاسپورٹ نظام میں جدید اصلاحات کی تیاری

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ پاسپورٹ سروسز کو تیز، آسان اور جدید بنانے کے لیے متعدد اصلاحات پر کام جاری ہے، موجودہ طریقہ کار کو بدل کر ایسا نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکے۔

حکام کے مطابق نئی پالیسیوں کا بنیادی مقصد عوام کو غیر ضروری دفتری مراحل سے بچانا اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت

حکام نے اجلاس میں اس بات کی تصدیق کی کہ جلد شہری اپنے گھروں سے ہی پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، اس اقدام سے نہ صرف درخواست دینے کا عمل آسان ہوگا بلکہ شہریوں کو لمبی قطاروں اور دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے بھی نجات ملے گی۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا اور پاسپورٹ کے اجرا کا عمل پہلے سے زیادہ تیز ہو سکے گا۔

مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر کام

اجلاس کے دوران پاسپورٹ نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے وژن کے مطابق پورے نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جدید نظام کے نفاذ سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، ریکارڈ محفوظ رہے گا اور شہریوں کو زیادہ معیاری اور فوری خدمات فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا۔

editor

Related Articles