موبائل فون خریدنے کی خواہش مند افراد کے لئے بری خبر

موبائل فون خریدنے کی خواہش مند افراد کے لئے بری خبر

پاکستان میں مہنگائی کے حالیہ اضافے نے ٹیکنالوجی مارکیٹ کو بھی متاثر کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں موبائل فون اور اس سے جڑی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس صورتحال نے عام صارفین کے لیے خریداری کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا براہ راست اثر موبائل فون انڈسٹری پر پڑ رہا ہے۔ پیداواری لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث مختلف موبائل فون کمپنیوں نے اپنے قیمتوں میں تقریباً تین سے پانچ ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

موبائل فون کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ جو موبائل فون پہلے روزانہ کی بنیاد پر اچھی تعداد میں فروخت ہوتے تھے، اب ان کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ خریداروں کی تعداد میں کمی آ گئی ہے اور زیادہ تر لوگ نئی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

صرف موبائل فون کی قیمتوں میں ہی نہیں بلکہ موبائل کے ساتھ استعمال ہونے والی اشیاء جیسے کہ ہینڈز فری، موبائل کور، اسکرین پروٹیکٹر اور دیگر لوازمات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے سے عام صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تو اس کا اثر ہر شعبے پر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور سپلائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مہنگائی کا اثر، موبائل فون مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں،خریدار غائب

Related Articles