پاکستان میں آئی فون صارفین ایک سال تک بڑی سہولت سے محروم ہوگئے

پاکستان میں آئی فون صارفین ایک سال تک بڑی سہولت سے محروم ہوگئے

پاکستان میں جدید موبائل ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حالیہ دنوں میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے خاصی توجہ حاصل کی ہے،مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو ملک میں فائیو جی سروسز کے استعمال کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ سکتا ہے اور بعض رپورٹس میں یہ مدت2027 تک بتائی گئی ہے۔

ان رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ ایپل کمپنی نے فی الحال پاکستان میں اپنے آئی فون ماڈلز پر فائیو جی سہولت کو مکمل طور پر فعال کرنے کے حوالے سے معذرت کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کی بنیاد مارکیٹ کے حجم، تکنیکی تیاری اور کاروباری پالیسیوں کے جائزے پر رکھی گئی ہے، جس کے تحت کمپنی مستقبل میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل نے آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی

دوسری جانب حکومتی اور ٹیلی کام ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل ہو چکی ہے اور اس مقصد کے لیے بڑی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔

مختلف موبائل آپریٹرز نے جدید نیٹ ورک کے لیے ضروری آلات کی تیاری اور تنصیب کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، جبکہ کچھ مخصوص علاقوں میں آزمائشی بنیادوں پر سروسز کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں فائیو جی کی سہولت کسی ایک کمپنی کے اعلان پر نہیں بلکہ نیٹ ورک کی دستیابی اور فون کی تکنیکی صلاحیت پر منحصر ہوتی ہے، اگر کسی علاقے میں فائیو جی نیٹ ورک فعال ہو اور موبائل ڈیوائس اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہو تو صارف اسے استعمال کر سکتا ہے۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس اور مارکیٹ کی محدودیت بعض اوقات کمپنیوں کی کاروباری ترجیحات پر اثر ڈال سکتی

editor

Related Articles