ایران کو آبنائے ہرمز کا انتظام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امریکی وزیر خارجہ

ایران کو آبنائے ہرمز کا انتظام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس اہم آبی گزرگاہ سے متعلق امریکی پالیسی واضح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اٹلی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ان کی پوپ لیو سے ملاقات تعمیری رہی جس میں مختلف عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جنوبی کیوبا کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم وہاں سے تعاون کا فقدان ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکہ کی پالیسی دفاعی نوعیت کی ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائیوں کا کسی مخصوص آپریشن سے تعلق نہیں اور جو بھی امریکی فورسز کو نشانہ بنائے گا اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ،کسی کی اجارہ داری قبول نہیں،امریکہ کا دو ٹوک اعلان

مارکو روبیو نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں ایران کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں امریکی فورسز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کی تیز رفتار کشتیوں اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کو جوہری ہتھیاروں سے لیس دیکھنا نہیں چاہتا، اور امریکہ اس مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،ساتھ ہی انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے بھی اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس معاملے پر براہ راست حزب اللہ سے بات نہیں کی جائے گی بلکہ لبنانی حکومت کے ساتھ رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق مثبت جواب آئے گا تاکہ سنجیدہ سفارتی عمل آگے بڑھ سکے۔

editor

Related Articles