بہترین موبائل فون انتہائی کم قیمت میں خریدیں،فہرست سامنے آگئی

بہترین موبائل فون انتہائی کم قیمت میں خریدیں،فہرست سامنے آگئی

پاکستان میں50 ہزار روپے سے کم قیمت میں اچھا اور ویلیو فار منی موبائل فون تلاش کرنا آج کل کافی مشکل ہو گیا ہے،مارکیٹ میں مختلف برانڈز اپنے بجٹ اسمارٹ فونز تو پیش کر رہے ہیں، مگر ہر فون روزمرہ استعمال میں صارفین کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔

زیادہ تر صارفین مہنگے فونز پر خرچ کرنے کے بجائے ایسے ڈیوائسز کو ترجیح دیتے ہیں جو کم قیمت میں بہتر کارکردگی، مضبوط بیٹری، اچھا ڈسپلے اور مناسب کیمرہ فراہم کر سکیں، یہی وجہ ہے کہ یہ قیمت والا سیگمنٹ سب سے زیادہ توجہ حاصل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :2026 میں اب تک سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اسمارٹ فون کی فہرست سامنے آگئی

آج ہم آپ کو50 ہزار روپے سے کم قیمت والے چند ایسے اسمارٹ فونز کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اپنی فیچرز اور کارکردگی کے لحاظ سے مارکیٹ میں کافی مقبول ہیں اور یہ بھی دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ یہ واقعی اپنی قیمت کے مطابق بہتر انتخاب ہیں یا نہیں۔

OPPO A6x 6GB

یہ اسمارٹ فون تقریباً 47 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہے، اس میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، فون میں 6.75 انچ کا بڑا ڈسپلے شامل ہے جو دیکھنے کے تجربے کو بہتر بناتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں 6500 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے، کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ کیمرہ 5 میگا پگسلز جبکہ بیک کیمرہ 50 میگا پگسلز پر مشتمل ہے۔

TECNO Spark 50

TECNO Spark 50 کی قیمت تقریباً 43,999 روپے ہے، یہ فون بڑی بیٹری، مضبوط ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں 7000mAh کی بڑی بیٹری موجود ہے جو طویل وقت تک استعمال کی سہولت دیتی ہے، فون میں 6.78 انچ کا 120Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے اور MediaTek Helio G81 پروسیسر شامل ہے، اس کے علاوہ 6GB ریم کے ساتھ 12GB ایکسٹینڈڈ ریم اور 128GB اسٹوریج بھی دی گئی ہے۔

Vivo Y11d

یہ موبائل تقریباً 44 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اس میں 6.74 انچ کا بڑا ڈسپلے اور 6500 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے، فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے، کیمرہ سیٹ اپ میں 50 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔

Itel Super 26 Ultra

یہ فون تقریباً 50 ہزار روپے کے قریب قیمت میں آتا ہے، اس میں 32 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جو سیلفی کے شوقین افراد کے لیے خاص توجہ کا باعث ہے۔

اس کے علاوہ 6000 ایم اے ایچ بیٹری، 6.8 انچ بڑا ڈسپلے اور 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ شامل ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

Infinix Hot 60i 8GB

یہ موبائل تقریباً 45 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، کیمرہ سیٹ اپ میں 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ اور 8 میگا پگسلز فرنٹ کیمرہ شامل ہے، فون میں 6.7 انچ ڈسپلے اور 5160 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

editor

Related Articles