ڈی جی آئی ایس پی آر دل اور یقین کے ساتھ بات کر رہے ہیں، سنجیدگی سے لینا چاہیے ، نجم سیٹھی

ڈی جی آئی ایس پی آر  دل اور یقین کے ساتھ بات کر رہے ہیں، سنجیدگی سے لینا چاہیے ، نجم سیٹھی

  سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جو بات کر رہے ہیں، وہ دل سے اور مکمل یقین کے ساتھ کر رہے ہیں، یہ کوئی ڈرامہ نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہ لوگ عقائد اور حساس معاملات پر جذباتی ہو جاتے ہیں اور یہ ایک فطری عمل ہے کیونکہ ایسے موضوعات براہِ راست قوم کے جذبات سے جڑے ہوتے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ حساس قومی معاملات پر عوامی ردعمل اکثر شدید ہوتا ہے، کیونکہ قوم ان معاملات کو صرف سیاسی نہیں بلکہ جذباتی اور نظریاتی زاویے سے بھی دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی گفتگو میں سنجیدگی، اعتماد اور قومی مؤقف کی بھرپور عکاسی نظر آتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق میں محض 10 فیصد طاقت دکھائی، 14 اگست کو پریڈ ہوگی، قوم کو پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک دکھائیں گے، ترجمان پاک فوج

نجم سیٹھی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس محض رسمی بیان نہیں تھی بلکہ اس میں واضح پیغام اور مکمل یقین جھلکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ادارے موجودہ حالات میں نہ صرف مکمل طور پر متحرک ہیں بلکہ دشمن کو واضح اور دوٹوک پیغام بھی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو سخت پیغام دیا تھا کہ پاکستان نے اب تک صرف اپنی صلاحیت کا محدود حصہ دکھایا ہے اور اگر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان پہلے بھی ہر صورتحال کے لیے تیار تھا اور اب بھی مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے بھارتی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپریشن سندور” سے نکل کر حقیقت کا سامنا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہِ حق میں پاکستان نے اپنی صرف 10 سے 15 فیصد صلاحیت استعمال کی، جبکہ 14 اگست کی پریڈ میں قوم کو مزید عسکری صلاحیتوں کی جھلک دکھائی جائے گی۔

editor

Related Articles