آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی شہید میجر انور کاکڑ کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت و یکجہتی

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی شہید میجر انور کاکڑ کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت و یکجہتی

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے شہید میجر انور کاکڑ کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کی اور شہید کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی نے شہید کے اہلِ خانہ کے صبر و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے شہید میجر انور کاکڑ کے بلند درجات، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات کے دوران شہید کے بچوں اور اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین کے تحفظ اور امن کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

editor

Related Articles