گوگل کا بڑا اعلان، گوگل ہیلتھ اور فٹ بٹ ایئرکا فٹنس ٹریکر بینڈ متعارف

گوگل کا بڑا اعلان، گوگل ہیلتھ اور فٹ بٹ ایئرکا فٹنس ٹریکر بینڈ متعارف

فٹ بٹ ائیر کو تین مختلف بینڈ اسٹائلز میں پیش کیا گیا ہے، جن میں پرفارمنس لوپ بینڈ، پسینہ برداشت کرنے والا ایکٹیو بینڈ، اور فیشن کے شوقین صارفین کے لیے ایلیویٹڈ ماڈرن بینڈ شامل ہیں۔

اس ڈیوائس میں جدید ہیلتھ ٹریکنگ فیچرز شامل ہیں، جن میں مسلسل ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کی نشاندہی، آکسیجن لیول (SpO2) ٹریکنگ، ہارٹ ریٹ ویری ایبلٹی، ریسٹنگ ہارٹ ریٹ اور نیند کی مکمل نگرانی شامل ہے۔گوگل کے مطابق یہ ڈیوائس روزمرہ سرگرمیوں کو خودکار طور پر شناخت کر کے ٹریک کرتی ہے اور وقت کے ساتھ صارف کے ڈیٹا کے مطابق مزید بہتر نتائج فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کروم صارفین ہوشیار! گوگل کی بڑی سکیورٹی اپ ڈیٹ

اس میں ہفتہ وار فٹنس اہداف، کیلوریز، فاصلہ اور قدموں کی گنتی بھی شامل ہے، جبکہ نیند سے متعلق فیچرز میں اسلیپ اسکور، نیند کے مراحل، سانس لینے کے پیٹرنز اور اسمارٹ ویک الارم شامل ہیں۔گوگل نے فٹ بٹ ائیر ایپ کو 15 سال بعد ختم کر کے اسےگوگل ہیلتھ میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ نئی ایپ گوگل کے جدید اے آئی ماڈل جیمانائی پر مبنی ہوگی۔

اس میں گوگل ہیلتھ کوچ نامی اے آئی  فیچر شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کے ڈیٹا کے مطابق ذاتی فٹنس پلان تیار کرے گا، ورزش، نیند اور صحت کے بارے میں تجاویز دے گا اور وقت کے ساتھ ان پلانز کو اپڈیٹ کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا نے ہیومنائیڈ روبوٹکس اسٹارٹ اپ خرید لیا، اےآئی کی دوڑ میں نیا موڑ

یہ اےآئی سسٹم صارف کی عادات کو سمجھ کر نیند کے پیٹرنز، ورزش کے رجحانات اور روزمرہ صحت کی بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔صارفین کھانے کی تصاویر یا گفتگو کے ذریعے نیوٹریشن لاگ بھی کر سکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے سائیکل ٹریکنگ اور بعض ممالک میں میڈیکل ریکارڈز تک رسائی بھی ممکن ہوگی۔

گوگل کا یہ نیا اقدام فٹنس اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کو ایک نئےاےآئی دور میں لے جانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ڈیوائس صرف ڈیٹا جمع نہیں کرے گی بلکہ ذاتی صحت کے لیے ایک مکمل گائیڈ کا کردار ادا کرے گی۔

editor

Related Articles