بجلی بند تو رابطہ بھی بند؟ موبائل صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی

بجلی بند تو رابطہ بھی بند؟ موبائل صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی

ملک میں جاری توانائی بحران اور بجلی کی بار بار بندش نے جہاں عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے، وہیں اب اس کے اثرات جدید مواصلاتی نظام تک بھی پہنچنے لگے ہیں۔ طویل اور غیر متوقع لوڈشیڈنگ کے باعث نہ صرف گھریلو و صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ ڈیجیٹل رابطوں کا نظام بھی دباؤ کا شکار ہوتا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس صورتحال کے دوران ٹیلی کام کمپنی یوفون نے اپنے صارفین کو ممکنہ سروس تعطل سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بار بار کی بندش کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے جس سے بعض علاقوں میں کالز، انٹرنیٹ اور دیگر سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں موبائل سروس کی سست رفتاری کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ترجمان نے وضاحت کی کہ شہری علاقوں میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر زیادہ تر بیک اَپ بیٹری سسٹمز پر انحصار کرتا ہے، تاہم ان بیٹری بینکس کو مکمل طور پر چارج کرنے کے لیے کم از کم تین گھنٹے کی بلا تعطل بجلی ضروری ہوتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث یہ عمل متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں بیک اَپ صلاحیت کمزور پڑ رہی ہے۔

یوفون حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بجلی کی فراہمی مستحکم ہوگی ٹیلی کام سروسز بھی معمول پر آ جائیں گی، تاہم فی الحال صارفین کو عارضی تعطل یا سروس میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *