پاکستان میں موبائل فونز کی ریکارڈ اسمبلنگ، مگر قیمتیں اب بھی آسمان پر

پاکستان میں موبائل فونز کی ریکارڈ اسمبلنگ، مگر قیمتیں اب بھی آسمان پر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود صارفین کو سستے موبائل فونز کی سہولت تاحال میسر نہیں آسکی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 کے دوران مقامی کمپنیوں اور اسمبلرز نے 27 لاکھ 90 ہزار موبائل فونز تیار کیے، جو گزشتہ سال اسی مدت کے 23 لاکھ 30 ہزار یونٹس کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے کی سفارش پر پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی

سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی مقامی پیداوار 73 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب پاکستان میں موبائل فونز کی مجموعی طلب کا 86 فیصد حصہ مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے، جبکہ درآمدات پر انحصار کم ہو رہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سب سے زیادہ پیداواروی جی او ٹیل (VGO TEL )کی رہی، جس نے پہلی سہ ماہی میں 11 لاکھ 20 ہزار موبائل فونز اسمبل کیے۔ اس کے علاوہ ریلیم,اوپو،نوکیا،ٹیکنو،آئی ٹیل،سامسنگ،ویوو،انفنکس،ریلیم Infinix، Vivo، Samsung، Itel، Tecno، Nokia، OPPO)، Realme) اور دیگر برانڈز نے بھی پاکستان میں اپنی اسمبلنگ سرگرمیاں جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکنالوجی کی دنیا میں بنایا ’آئی فون 17 ایپل ‘ نے نیا عالمی ریکارڈ

حکومت کی جانب سے مقامی موبائل فون اسمبلنگ کے فروغ کیلئے مختلف پالیسی مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے اور مقامی صنعت کو مضبوط بنایا جا سکے، لیکن صارفین کا بڑا سوال اب بھی یہی ہے کہ جب فون پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں تو قیمتوں میں کمی کیوں نہیں آ رہی؟

دوسری جانب گزشتہ ہفتے کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے بغیر پیکنگ اور ایکسیسریز کے درآمد کیے جانے والے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی 62 مختلف برانڈز کیلئے نئی کسٹمز ویلیوز جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مہنگائی کا اثر، موبائل فون مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں،خریدار غائب

نئی ویلیوایشن کے تحت ون پلس،گوگل پکسل، سام سنگ،ایپل(Apple، Samsung، Google Pixel، OnePlus) اور دیگر معروف برانڈز پر ٹیکسز میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ بڑھتے ہوئے پی ٹی اے ٹیکسز کو قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق نئی کسٹمز ویلیوز کا اطلاق موبائل فون کی حالت یا گریڈ سے قطع نظر تمام استعمال شدہ ڈیوائسز پر ہوگا، جس کے باعث درآمدی فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles