بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، تربت حملے سے متعلق جعلی پروپیگنڈا ناکام

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، تربت حملے سے متعلق جعلی پروپیگنڈا ناکام

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر پاکستان میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم حقائق سامنے آنے کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو گیا ۔

سوشل میڈیا پر تربت کے علاقے لیلن میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی سائٹ پر مبینہ حملے اور پاکستانی فورسز کو نقصان پہنچنے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی گئیں ۔

 یہ بھی پڑھیں :پرانی تصویر سے پاکستان کیخلاف جھوٹ پھیلانے وا لےبھارتی صحافی کاپروپیگنڈہ بےنقاب

مذکورہ علاقے میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں حملے، گاڑیوں کو آگ لگانے اور اہلکاروں کی شہادت سے متعلق دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا مقصد بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کو متنازع بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران اسرائیل جنگ کے دوران ہندوتوا اور یہود کا پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈا بےنقاب 

 سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان دشمن عناصر غیر ملکی ایجنڈے کے تحت جھوٹی اطلاعات پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام ایسے پروپیگنڈے کو مسترد کر چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کے خلاف جھوٹی خبروں اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے منظم مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص متاثر کرنا ہے  لیکن ہر بار حقائق بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles