وقت تیزی سے گزررہا ہے، ایران کوجلد اقدام کرنا ہوگا ورنہ کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ

وقت تیزی سے گزررہا ہے، ایران کوجلد اقدام کرنا ہوگا ورنہ کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور اسے فوری طور پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے، بصورت دیگر حالات انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا (ٹروتھ)پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو فوراً حرکت میں آنا ہوگا، کیونکہ تاخیر کی صورت میں ان کے لیے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وقت بہت اہم ہے اور موجودہ صورتحال میں فوری فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے بروقت اقدام نہ کیا تو نتائج ان کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کی سستی یا تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر بڑی دھمکی دیدی

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اس نوعیت کی سخت وارننگ دی ہو اس سے قبل بھی وہ متعدد بار ایران کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں اور مختلف مواقع پر اسے خبردار کرتے رہے ہیںان کے حالیہ بیان کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں وہ ایک بار پھر دباؤ اور سخت موقف کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے یہ بیانات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے بھی اس حوالے سے ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles