سینئر صحافی کامران شاہد نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس ( x) پر جاری بیان میں 28ویں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں کا پول کھل دیا ۔ انہوں نے کہاکہ 28ویں ترمیم کے معاملات کی براہ راست آگاہی رکھنے والے نے افواہوں اور قیاس آرائیوں کو واضح طور پر تفریح قرار دیدیا ہے اور اس پر حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔
کامران شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے باخبر شخصیات سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بعض میڈیا حلقوں میں چند حد سے زیادہ پریشان افراد کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے حیرت اور تفریح کا باعث قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں :کیا 28ویں آئینی ترمیم بھی ہونے جا رہی ہے؟، حکومتی وضاحت سامنے آ گئی
یاد رہے چند روز سے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق متعدد دعوے اور پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں۔ بعض معروف صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا گیا کہ حکومت جلد نئی آئینی ترمیم لانے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا،سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

