وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں اہم تبدیلی ، قرضہ لینا مزید آسان

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں اہم تبدیلی ، قرضہ لینا مزید آسان

وفاقی حکومت نے عام شہریوں کے لیے اپنی رہائش کا خواب پورا کرنے کی غرض سے جاری وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (این بی ایف سیز) کو بھی اس اسکیم کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام سے ایسے افراد بھی ہاؤسنگ فنانس حاصل کر سکیں گے جو روایتی بینکنگ نظام تک آسان رسائی نہیں رکھتے۔

یہ فیصلہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی سفارش پر کیا گیا جس کے بعد متعلقہ فریم ورک بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اور انویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں اب ایک کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض فراہم کر سکیں گی جبکہ مائیکرو فنانس کمپنیاں 50 لاکھ روپے تک قرض دینے کی مجاز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے اپنے سخت ناقد ناصر مدنی کے ہارٹ اٹیک پر کیسے بدلہ لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

اسکیم کے تحت قرض لینے والوں کو پہلے 10 سال تک صرف 5 فیصد سالانہ شرح منافع پر ہاؤسنگ فنانس دستیاب ہوگا جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گھر کی تعمیر یا خریداری نسبتاً آسان ہو جائے گی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نان بینکنگ مالیاتی اداروں کا نیٹ ورک ملک کے دور دراز پسماندہ اور ایسے علاقوں تک بھی موجود ہے جہاں روایتی بینکوں کی شاخیں محدود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ شہری بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو بینک اکاؤنٹ نہ ہونے یا دیگر بینکاری تقاضے پورے نہ کر سکنے کے باعث پہلے اس سہولت سے محروم رہتے تھے۔

نئے فریم ورک کے تحت این بی ایف سیز بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی ہاؤسنگ قرض فراہم کر سکیں گی جس سے قرض کے حصول کا عمل مزید تیز اور آسان ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، کون سی گاڑی کتنے لاکھ سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات آگئیں

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کو اپنی ذاتی رہائش کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گھر تعمیر کر سکیں زیر تعمیر مکان مکمل کر سکیں یا تیار شدہ گھر خرید سکیں۔ اس پروگرام کے ذریعے حکومت رہائشی شعبے کو فروغ دینے تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

حکومت کی طرف سے دی گئی اس نئی سہولت کے بعد اپنا گھر بنانے کے خواہش مند افراد حکومت کی شروع کی گئی سکیم سے 25 لاکھ سے 1کروڑ روپے تک آسان شرائط سے قرض حاصل کر سکیں گے ۔

editor

Related Articles