‏شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 دہشتگرد ہلاک، 9 لاشیں برآمد، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، متعدد ٹھکانے مسمار

‏شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 دہشتگرد ہلاک، 9 لاشیں برآمد، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، متعدد ٹھکانے مسمار

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران 20 سے 22 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جبکہ 9 دہشت گردوں کی لاشیں برا ٓمد کرلی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع مزید 3 دہشت گردوں کی لاشیں بھی مختلف مقامات پر گراؤنڈ ٹروپس اور کوئیک کلیئرنس ٹیم کو نظر آئی ہیں۔ آپریشن میں مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس، سرچ اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے مراکز اور ٹھکانوں سے 11 دیسی ساختہ بم، آئی ای ڈیز، اور مارٹر گولے برآمد کیے گئے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ معلومات کے مطابق حجرہ مرکز سے 9 آئی ای ڈیز اور 3 مارٹر راؤنڈز بھی برآمد ہوئے، جنہیں ای او ڈی ٹیم نے ڈسپوز آف کر دیا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد اہم مراکز اور ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ مسمار کیے گئےدہشتگردوں کے ٹھکانوں میں مینارہ مسجد مرکز، نوال مسجد مرکز، ابو حنیفہ اسکول مرکز، چھوٹا مسجد آپریشنل ہیڈکوارٹر، زیرِ زمین کلورٹ بنکر اور ایم ایس آر کے مقابل دہشت گردوں کی لڑاکا پوزیشنز، ابو بکر مسجد مرکز اور قیوم مسجد مرکز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں ،گاؤں شاد خان کلہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،9 خوارج جہنم واصل

Related Articles