30مئی کو سپریم کورٹ میں براہ راست میچ ہو گا

30مئی کو سپریم کورٹ میں براہ راست میچ ہو گا

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 30مئی کو میرا سپریم کورٹ میں میچ ہے ۔ رؤف حسن پر حملے کا واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ نظام دھونس اور دھمکی سے چلایا جا رہا ہے ۔

رؤف حسن پر حملے کے ذ مہ دار سے میں پوری طرح آگاہ ہوں،ان کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کے معاملے پرپارٹی تیار ہو جائے سڑکوں پر نکلیں گے ہماری قوت برداشت اب جواب دے گئی ہے ۔ میرے خلاف ہونے والے تمام مقدمات براہ راست نشر کیے جائیں ۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت پر میں بہت خوش ہوں ۔ ان کی رہائی کا خیر مقدم کرتا ہوں اور پرویز الہٰی کی ثابت قدمی پر ان کو خراج خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ عمران خان نے کہا پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر زیادہ جیل کاٹنا پڑی ورنہ وہ جلد رہا ہو سکتے تھے ۔ 8فروری 2024کے جنرل انتخابات سے پہلے انہیں 3مرتبہ سزا سنائی گئی لیکن اس کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دالے ۔ میرے سیاسی مخالفین کو یہ گمان ہو رہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کا

حصہ نہیں لے گی ۔لاہور میں ٹریبونل اس لیے نہیں بنا یا جا رہا کہ حلقے نہ کھل جائیں ، یہ ڈرے ہوئے ہیں ۔ اور ڈرامہ بازیوں پر اتر آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا گلا گھوٹنے کے لیے فارم 47کی وزیراعلیٰ پنجاب نے عزت کا قانون پاس کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کو خوف ذدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اتنے خوفزدہ ہیں کہ عوامی اجتماعات سے روکا جا رہا ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کسی کو جھوٹے قانونی مقدمات میں نہیں پھنسایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف صبر سے کام لے رہی ہے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے ، معیشت اس پوزیشن میں نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے ۔ کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھاکہ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس چلنے نہیں دیں گے۔ پارٹی آئندہ آنے والے بجٹ سیشن کے دوران رد عمل دے گی۔ شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے دیناشروع کرے۔ اس طرح کی درخواست وہ رہنما ہی کرسکتا ہے جس نے خود ملک کیلئے قربانی دی ہو۔قانون کی بالادستی برقرار رکھنے پر ججزقابل تعریف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *