وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کے نرخوں میں بڑی کمی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ان کا آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب میں 10کلو آٹے کی قیمت میں 600سے 700روپے کمی ہوئی ہے ۔ جب کہ صوبے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے سستا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ بلال یاسین کایہ بھی دعویٰ ہے کہ 80کلو فائن آٹے اور میدے کی قیمت میں 2770روپے تک کی کمی آئی ہے۔ جب کہ سوجی کا 50 کلو کا تھیلا 1700 روپے سستا ہو کر اب صرف 50 ہزار 450 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:30مئی کو سپریم کورٹ میں براہ راست میچ ہو گا
صوبائی وزیر خوراک کے بیان کے ردعمل میں ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم کی نرخ پہلے سے کم ہو گئے ہیں لیکن مارکیٹ میں اب بھی آٹا 100 روپے فی کلو یعنی ایک ہزار روپے فی 10 کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے۔

