عید سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز اچانک مری کیوں پہنچ گئے ؟ دورہ کی سرگرمیاں کیا رہیں؟

عید سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز اچانک مری کیوں پہنچ گئے ؟ دورہ  کی سرگرمیاں کیا رہیں؟

عید سے قبل سابق وزیر اعطم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے آج مری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی اور سیاحتی امور کا جائزہ لیا۔ 

دورے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے مری کے مختلف سیاحتی مقامات دورہ کیا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سیاحوں، شہریوں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جبکہ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

نواز شریف گاڑی سے اتر کر شہریوں اور کارکنان میں گھل مل گئے لوگوں سے مصافحہ کیا اور بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ مریم نواز نے بھی عوام کی جانب ہاتھ ہلا کر خیرسگالی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے، کون سی اہم ملاقاتیں ہوں گی ،تفصیلات آگئیں

ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں مری ڈیویلپمنٹ پلان، سیاحتی منصوبوں، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ اور کوٹلی ستیاں میں مجوزہ اسکائی گلاس برج سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ اور مری کو جدید سیاحتی مرکز بنانے سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔

editor

Related Articles