ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت منظور، شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت منظور، شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

مقامی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کے خلاف اہلیہ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق علی حیدرآبادی کے خلاف اپنی اہلیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں مقدمہ درج ہے، گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے اپنے وکیل کے ذریعے سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے ویڈیو میں بیوی سے رشتہ ختم کر دیا

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے علی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت 14 جولائی تک منظور کر لی اور اس مدت کے دوران پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں ملزم کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تھانے میں پیش ہو کر شاملِ تفتیش ہوں اور پولیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں،کیس کی مزید سماعت 14 جولائی کو ہوگی، جہاں عبوری ضمانت میں توسیع یا دیگر قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles