گوادر پورٹ پر جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ این ایل سی-وٹول نے اماراتی ایل این جی جہاز کو 2,500 میٹرک ٹن وی ایل ایس ایف او فراہم کیا ہے۔
این ایل سی-وٹول نے گوادر پورٹ پر اپنا پہلا کامیاب بنکرنگ آپریشن مکمل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ملکیت ایل این جی جہاز ENUGU کو 2,500 میٹرک ٹن آئی ایم او کے معیارات کے مطابق ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) فراہم کردیا۔
جہاز کو فراہم کیا گیا بحری ایندھن سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کی ریفائنری میں تیار کیا گیا تھا۔
یہ اہم آپریشن پاکستان میں جہازوں کو ایندھن کی فراہمی اور میرین فیول سپلائی کے نظام کی ترقی میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران گوادر پورٹ بین الاقوامی سمندری جہازوں کے لیے ایندھن حاصل کرنے کے ایک قابلِ اعتماد متبادل مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔