وزیر اعظم کا فیلڈ مارشل ،ایئر چیف اور نیول چیف کو ٹیلی فون،عید کی مبارکباد دی

وزیر اعظم کا فیلڈ مارشل ،ایئر چیف اور نیول چیف کو ٹیلی فون،عید کی مبارکباد دی

شہباز شریف نے عید کے موقع پر ملک کی عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے خدمات اور ملک کے دفاع میں کردار کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے سید عاصم منیر، ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے عید کی خوشیوں میں قوم اور افواج کے اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :’دہشتگردوں کے سہولتکاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے‘، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں سے خطاب

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں قومی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت اور قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عسکری قیادت نے بھی وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

editor

Related Articles