کوئٹہ میں انتشاریوں کی چیک پوسٹ توڑنے کی کوشش، پتھرائو،ایف سی اہلکاروں نے درگت بنا کر حوالے پولیس کردئیے

کوئٹہ میں  انتشاریوں کی چیک پوسٹ توڑنے کی کوشش، پتھرائو،ایف سی اہلکاروں  نے  درگت بنا کر حوالے پولیس کردئیے

کوئٹہ کے داخلی راستے پر واقع بلیلی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل ریلی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور    انتشاری ٹولے کے درمیان کشیدگی اور تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کوئٹہ کی انٹری پر بلیلی چیک پوسٹ ہے جو اسمگلنگ اور دہشت گردی کے روک تھام کے لیے ہے۔ اس چیک پوسٹ پر ایف سی بھی تعینات ہے۔ حالیہ کوئٹہ واقع کے بعد چیکنگ بھی مزید سخت کی گئی ہے۔

تاریک انتشار کا صوبائی رہنما حاجی گل خان اپنے لونڈے لپاڑوں کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی نکال رہا تھا۔ بجائے اس کے کہ وہ روڈ پر چیک پوسٹ سے گزرے اس نے کچے راستے پر بنائی گئی عارضی دیوار کو توڑ کر جانے کی کوشش کی

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں خارجیوں کی ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پانچوں دہشتگرد ہلاک

 اس پر ایف سی نے انہیں چیلنج کیا تو ان انتشاریوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ ایف سی نے جوابی کاروائی کی جس پر حسب عادت یہ بھاگنے لگ پڑے۔ اسی بھاگم بھاگ میں عصمت اچکزئی نیچے گرا اور اس کے گھٹنوں پر چوٹ آئی۔

اطلاعات کے مطابق چیک پوسٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے دوران ریلی کے کچھ افراد نے متبادل راستے سے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا۔

ذرائع کے مطابق روکنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی اور دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت اور پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد   کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعے کے دوران بھگدڑ کی صورتحال بھی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں کا مقصد اسمگلنگ اور ممکنہ خطرات کی روک تھام ہے، اور شہریوں سے قانون کے مطابق چیکنگ کے عمل میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

editor

Related Articles