وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو گلے کی کامیاب سرجری کے بعد شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت بہتر ہورہی ہے
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے روز بھی ہسپتال سے صوبے میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی براہ راست نگرانی جاری رکھی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی میجر سرجری شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں کی گئی، جو کامیاب رہی، جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔