پاکستان کا آسٹریلیا کے چلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کے چلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اس میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔ ان کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں معاذ صداقت، غازی غوری اور عبدالصمد کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

یہ میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 1000واں ون ڈے میچ ہے، جس کے بعد پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے چکا ہے۔

Related Articles