اپنے پہلے میچ میں ٹیم کو فتح دلانے کی خوشی ناقابلِ بیان ہے،عرفات منہاس

اپنے پہلے میچ میں ٹیم کو فتح دلانے کی خوشی ناقابلِ بیان ہے،عرفات منہاس

پاکستان کے نوجوان بالر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ اپنے پہلے میچ میں ٹیم کو فتح دلانے کی خوشی ناقابلِ بیان ہے  اور پاکستان کے ہزارویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کامیابی نے اس خوشی کو مزید بڑھا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسم کافی گرم تھا اور پچ خشک ہونے کی وجہ سے اسپن گیند بازوں کو مدد ملی، اسی لیے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کی اور کیریئر کے ہر مرحلے پر کئی لوگوں نے حوصلہ افزائی کی، پہلے میچ کا دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن انہیں کسی قسم کی گھبراہٹ محسوس نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹ کے ہر درجے پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے اور وہ کسی کا متبادل بننے کے بجائے اپنی الگ پہچان قائم کرنا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹیم کا مستقل حصہ بنیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اس ایک روزہ میچ میں عرفات منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے ہی میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ  پہلے پاکستانی گیند باز بن گئے۔

editor

Related Articles