عوام کیلئے بری خبر ، ایل پی جی گیس مہنگی کر دی ، قیمتوں میں بڑا اضافہ ، اوگرا کا نوٹفکیشن جاری

عوام کیلئے بری خبر ، ایل پی جی گیس مہنگی کر دی ، قیمتوں میں بڑا اضافہ ، اوگرا کا نوٹفکیشن جاری

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے اوگرا نے جون 2026 کے لیے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو سلینڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ نئے نرخوں کے تحت گھریلو سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 3643 روپے 41 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام ہو جائیں تیار، پیٹرول اور ڈیزل پر بڑا ٹیکس؟ نیا پلان سامنے آگیا

 ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً دیہی اور پہاڑی خطوں میں لاکھوں گھرانے کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے سے ان خاندانوں کے ماہانہ اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

عوامی حلقوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ نہ ہو۔

editor

Related Articles