ایک ہی لاٹری میں 3 بارجیت نےشہری کو 4کروڑ سے زیادہ کا مالک بنا دیا

ایک ہی لاٹری میں 3 بارجیت نےشہری کو 4کروڑ سے زیادہ کا مالک بنا دیا

امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک شخص نے لاٹری میں ایسی خوش قسمتی حاصل کر لی جس نے سب کو حیران کر دیا۔لا پلاٹا کے رہائشی  شخص نے بتایا کہ اس نے ایک ہی قرعہ اندازی میں 3 ایک جیسے ٹکٹ خریدے تھے اور ہر ٹکٹ پر 50 ہزار ڈالر کا انعام نکلا، جس کے بعد اس کی مجموعی جیت 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر بن گئی جو کہ تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :انڈے کا رنگ یا حقیقت کچھ اور؟سپر مارکیٹ کے فیصلے نے سب کو چونکا دیا

فاتح کے مطابق اس نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے وفاقی ملازمت کے ایمپلائی آئی ڈی نمبر کے ہندسے استعمال کیے تھے۔ وہ 5 جون کی قرعہ اندازی سے پہلے سو گیا تھا اور اگلی صبح جب نتائج دیکھے تو خوشی سے حیران رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مفت لاٹری ٹکٹ نے شخص کو 1کروڑسے زیادہ کا مالک بنا دیا

میری لینڈ لاٹری حکام کے مطابق ایک ہی ڈرائنگ میں ایک ہی طریقے سے تین بار جیت جانا غیر معمولی واقعہ ہے۔خوش قسمت شخص نے بتایا کہ اس نے ابھی تک یہ خبر اپنے گھر والوں کو نہیں دی اور وہ اپنے بچوں کو یہ سرپرائز دینا چاہتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ جیتی گئی رقم کا کچھ حصہ وہ خاندان کے ساتھ بانٹے گا، جبکہ کچھ رقم روزمرہ اخراجات اور بلوں کی ادائیگی میں استعمال کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ اس رقم سے سفر کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

editor

Related Articles