مفت لاٹری ٹکٹ نے شخص کو 1کروڑسے زیادہ کا مالک بنا دیا

مفت لاٹری ٹکٹ نے شخص کو 1کروڑسے زیادہ کا مالک بنا دیا

امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک شخص کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب اسے لاٹری گیم خریدنے پر مفت ملنے والے ٹکٹ سے ہزاروں ڈالر کا انعام مل گیا۔

میری لینڈ لاٹری حکام کے مطابق نارتھ بیچ سے تعلق رکھنے والا یہ شخص اکثر ’فاسٹ پلے‘ گیمز کھیلتا رہتا ہے۔ معمول کے مطابق وہ ایک مقامی اسٹور پر اسی گیم کا ٹکٹ خریدنے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :خلائی مخلوق صرف 16 دن میں زمین پر پہنچ سکتی ہے؟

اس نے ’لائٹننگ کیش فاسٹ پلے‘ گیم کا انتخاب کیا، مگر ٹکٹ نکلنے کے بعد وہ حیران رہ گیا کیونکہ مشین سے ایک کے بجائے دو ٹکٹ باہر آئے۔بعد میں معلوم ہوا کہ لاٹری کمپنی کی جانب سے جاری ایک خصوصی پروموشن کے تحت اس گیم کا ٹکٹ خریدنے والوں کو ’بونس میچ 5‘ کا اضافی ٹکٹ مفت دیا جا رہا تھا۔

اگلی صبح جب اس شخص نے مفت ملنے والے ٹکٹ کو چیک کیا تو وہ دنگ رہ گیا، کیونکہ اس پر 50 ہزار ڈالر کا بڑا انعام نکل آیا تھاجوکہ پاکستانی روپوں میں تقریبا 1کروڑ40لاکھ کے قریب ہے ۔خوش قسمت شہری کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ مفت میں ملنے والا ٹکٹ اس کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری بن جائے گا۔

editor

Related Articles