قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتانی پر غور کیا تھا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی۔
ٹی 20ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
یاد رہے کہ اگلے چندروز میں امریکا اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہا ہے ، عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 9جون کو نیو یارک میں انڈیا کے ساتھ کھیلے گا جبكہ 11جون کو پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کا آپس میں جوڑ پڑے گا ، 16جون کو قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔