مانسہرہ : جنگلی ریچھ نے حملہ كركے تین بچوں كی ماں كو مارڈالا

مانسہرہ :  جنگلی ریچھ نے حملہ كركے تین بچوں كی ماں كو مارڈالا

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ میں جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک خاتون جان كی بازی ہار ٓگئی۔

پولیس کے مطابق افسوس ناك واقعہ جمعرات کو صبح 8 بجے بالاکوٹ کے علاقے جگن میں پیش آٰیا جہاں ایک ریچھ نے حملہ کرکے رضیہ نامی خاتون کو شدید زخمی کردیا تھا، رضیہ کو زخمی حالت میں بالاکوٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں  مانسہرہ ہسپتال بھجوا دیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

خاتون تین بچوں كی ماں تھی، خاتون کی موت کے بعد اُن کے لواحقین نے تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے ہیں۔

ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، لواحقین پُرامن رہیں، داد رسی ہو گی۔

editor

Related Articles