کم عمری میں شہرت پانے والی اداکارہ کی زندگی 35 برس میں ختم

کم عمری میں شہرت پانے والی اداکارہ کی زندگی 35 برس میں ختم

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق چائلڈ سٹار ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوگ چیس کا انتقال منگل کے روز ہوا۔ ان کے بوائے فرینڈ رائے ہرنینڈز نے بتایا کہ اداکارہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھیں اور رواں ماہ کے آغاز میں انہیں لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے بغیر بالی وڈ کی کہانیاں ادھوری؟ نئی بحث چھڑ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوگ چیس گردن توڑ بخار اور خون میں انفیکشن کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہی تھیں، تاہم علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ڈیوگ چیس نے کم عمری میں ہی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث ہالی ووڈ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا تھا۔ انہیں 2002 میں ریلیز ہونے والی مقبول اینی میٹڈ فلم’’لیلو اینڈ اسٹیچ‘‘ میں مرکزی کردار لیلو کو آواز دینے کے بعد عالمی شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :شازیہ منظور اور علیزے شاہ تنازع، گلوکارہ کا اپنا مؤقف سامنے آگیا

اس کامیابی کے بعد انہوں نے اسی کردار کے لیے بنائی گئی ٹی وی سیریز اور دیگر منصوبوں میں بھی اپنی آواز فراہم کی، جس نے انہیں دنیا بھر کے ناظرین میں مقبول بنا دیا۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد افراد نے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ہالی ووڈ کی تفریحی صنعت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles